کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ کراچی کے سات اضلاع میں بلدیاتی اداروں میں 1100کے قریب گھوسٹ ملازمین ہیں اور ایسے گھوسٹ ملازمین دیگر اضلاع میں بھی ہیں ملازمین کی تعداد میں کمی کرکے محکمہ بلدیات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لائیں گے،کراچی کے سات اضلاع میں بلدیاتی اداروں میں 1100 کے قریب گھوسٹ ملازمین ہیں بہت سے ملازمین دو نوکریاں کرتے ہیں، اگر کوئی میرے نام پر پیسے مانگے تو مجھے اطلاع دی جائے ہم محکمے میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لائیں گے اور ملازمین کی تنخواہیں آن لائن کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈی سی آفس لاڑکانہ کے دربار ہال میں محکمہ بلدیات کے افسران سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔