اسلام آباد (پرویز شوکت ) بھارت سمندر میں بھی شرارتوں سے باز نہ آیا ، پاک بحریہ نے گذشتہ 5 سال میں پاکستانی سمندر ی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی 4 آبدوزوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انھیں واپس بھاگنے پر مجبور کیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارتی بحریہ کو اپنی سمندری حدود کے دفاع کیلئے بہٹ زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے ، بھارت کے پاس اس کی بحری فوج کی نفری اس کی ضرورت سے کہیں کم ہے جبکہ پاک بحریہ اس حوالے سے بھارت کی نسبت بہت بہتر پوزیشن میں ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت بلیو اکانومی پر توجہ دینے کی بیحد ضرورت ہے،، بلیو اکانومی کے بھرپور استعمال سے ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنے میں بہت مدد لی جا سکتی ہے ، پاکستان نیوی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ گودار پورٹ سے بھرپور استفادے میں ابھی بڑا وقت لگے گا جس کی وجہ انفراسٹرکچر کی عدم دستیابی ہے۔