اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ماتحت محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی میں بڑے سطح پر تقرر و تبادلے کئے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات کی منظوری سے گریڈ 20 کے ایک گریڈ 19 کے سترہ اور گریڈ 18 کے چھیاسی آفسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ گریڈ 20 کے چیف انجنئیر ظہیر وڑائچ کا ساؤتھ زون کراچی سے چیف انجنئیر ویسٹ زون کوئٹہ تبادلہ کیا گیا ہے۔ 17 افسران کو مختلف زونز میں سپرنٹینڈنٹ انجنئیر کی ذ مہ داریاں تفویض کی گئیں۔57 افسران کو مختلف زونز میں ایگزیکٹو انجینئر کی زمہ داریاں دی گئی ہیں۔