• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی مریضوں میں اضافہ جاری، تعداد 1833تک جا پہنچی

راولپنڈی، اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ جاری رہا اور تعداد بڑھ کر 1833 تک جا پہنچی ۔ ضلع راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کنفرم مریضوں کی تعداد 1ہزار 46ہوگئی۔92متاثرہ افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گیارہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر45 ایف آئی آر درج ، 12چالان ،دو جگہوں کو سیل اور ایک لاکھ 1ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں بھی 50 نئے مریضوں کے اضافے سےڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 787تک پہنچ گئی ۔ متاثرین میں خواتین کی شرح 31 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد ہو گئی۔ضلعی حکام نے منگل کو بھی لاروا کے فروغ کا موجب بننے والوں کے خلاف ایکشن جاری رکھا۔
اسلام آباد سے مزید