کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان سروس ٹریبونل نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن کے عہدے پر اضافی چارج کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈی جی پی آر کے عہدے پر قانون کے مطابق ریگولر تقرری کا حکم دیا ہے۔بلوچستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین نصیب اللہ ترین ممبران ڈاکٹر پرویز نوشیروانی اور محمد راشد پر مشمتل سروس ٹریبونل نے سینئر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران کی جانب سے دائر سروس اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ٹریبونل نے کامران اسد کی بطور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن اضافی چارج کو غیر قانونی قرار دے دیاہے۔ فیصلے میں کامران اسد کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن ڈی جی پی آر کے اضافی چارج سونپنے کے مورخہ 05-09-2022 اور 13-09-2023 کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دے دیا گیاہے،سروس ٹریبونل نے فیصلے میں ڈائریکٹر جنرل (BS-20) پبلک ریلیشن کے عہدے پر قانون کے مطابق ریگولر تقرری کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سےکیس کی پیروی عبدالوہاب بلیدی ایڈووکیٹ اور منصور احمد نے ایڈووکیٹ کی۔