• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تکنیکی خرابی دور، بجلی بحال کردی گئی ،ترجمان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کو ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 11 کے وی فیڈروں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 29 فیڈرز متاثر ہوئے ، اس دوران تکنیکی خرابی دور کرنے اور بجلی کی بحالی کے سلسلے میں کیسکو ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں ، موسم میں بہتری آنے اور بارش رکنے کے بعد حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیسکو ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور تمام متاثرہ فیڈروں کی بجلی بدھ کی رات تک بحال کردی گئی جس کے بعد اب معمول کے مطابق متاثرہ فیڈروں سے منسلک تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید