کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ماہر ایوی ایشن محسن جمیل نے کہا ہے کہ بلوچستان سے پرائیویٹ ائیر لائن شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے وہ آگے آئیں اور سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرز پر صوبے میں پرائیویٹ ائیر لائن شروع کریں جو بزنس کمیونٹی اور عوام کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ملاقات کے دوران ماہر ایوی ایشن اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبران نے پرائیویٹ ائیر لائن کے خدو خال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور اس بابت ملاقاتوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق خلجی ،صدر حاجی محمد ایوب مریانی ،نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ و دیگر نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران ہر ممکن تعاون کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں اس موقع پر ماہر ایوی ایشن محسن جمیل کا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان کی بزنس کمیونٹی صوبے سے پرائیویٹ ائیر لائن شروع کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ ایک بڑا سنگ میل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے پرائیویٹ ائیر لائن شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے وہ آگے آئیں اور سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرز پر صوبے میں پرائیویٹ ائیر لائن شروع کریں۔