کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کوئٹہ نے عدالت سے سزایافتہ پرائیویٹ پٹواری کو سریاب روڈ سے گرفتار کر لیا جبکہ دو پٹواری فرار ہو گئے اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن نصیب اللہ کاکڑ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اینٹی کرپشن کو مطلوب عدالت سے سزا یافتہ پرائیویٹ پٹواری رجب علی دو دیگرپٹواریوں محبوب اور اللہ ڈینہ کے ہمراہ سریاب روڈ پر پارٹی کے ساتھ لین دین کر رہا ہے جس پر ڈی جی نے ٹیم کو گرفتار کر نے کی ہدایت کی ٹیم نے گزشتہ روز سریاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رجب علی کو گرفتار کر لیا تاہم دیگر دو پٹواری موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو اسپیشل جج انسدادِ بدعنوانی، کوئٹہ سزا سنائی تھی جس کے خلاف ملزم نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے اسپیشل جج انسدادِ بدعنوانی، کوئٹہ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس کے تحت چار ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم ملزمان مفرور تھے ذرائع نے بتایا کہ سزایافتہ مزید تین پٹواریوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم چھاپے مار رہی ہے ۔