کوئٹہ ( پ ر ) تحریک انصاف کے ارکان سابق ناظم رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ ،جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میروائس ایڈووکیٹ ،احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ ،عمر فاروق ایڈووکیٹ ،ضیاالحق ارشد اچکزئی، امین آغااور نعمت خان نےبیان میں کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی کے معیار اور کارکرکردگی کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات ضروری ہیں بنیادی صحت کے مراکز ایل ایم او ایس کی کمی فوری پوری کی جائے پی پی ایچ کے بنیادی مراکز صحت میں عملہ کی کمی ہے جبکہ ان مراکز میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے انہوں نے پی پی ایچ آئی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے بنیادی مراکز صحت کے نظامی ڈھانچے کو ازسر نو تشکیل دے کر عملے اور ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے ۔