کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا کریک ڈاؤن، گرانفروشی پر 23 افراد گرفتار، 15 کو جیل بھیج دیاگیا 8دکانیں سیل،30 غیر قانونی گیس کمپریسرزاور50 کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک تھیلے تحویل میں لے لئےڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر اے سی سریاب مصور احمد نے جتک سٹاپ، چالو باوڑی ، مشرقی بائی پاس پر قصابوں اور جنرل اسٹوروں کے خلاف کارروائیاں کیں جبکہ اے سی کچلاک نے کچلاک بازار میں بیف ، مٹن کی دکانوں اور جنرل اسٹوروں کے خلاف کارروائیاں کیں اسکے علاو ہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویڑن صدر میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ عمران زیب نے نیو سبزل روڈ کارروائیاں کیں ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے لیے روزانہ کے بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کارروائیاں کررہی ہے۔