کوئٹہ (پ ر ) لوہڑ کاریز محلہ کمیٹی کے سربراہ حاجی رضا محمد جتک نےبیان میں کہا کہ جتک چوک پر نکاسی آب کے منصوبے کا کام انتہائی ناقص طریقےسے جاری ہےاور کلی لوہڑ کاریز کو کھنڈر میں تبدیل کردیا گیا ہے ایک ہفتے کے کام کو دو مہینے ہوگئے لیکن کام مکمل نہیں ہوپا رہا دوسری جانب عارف گلی برمہ ہوٹل جانے والی سڑک کو مٹی کے ڈھیر سے بند کردیا گیا ہے جبکہ بادینی لنک روڈ جانے والی سڑک کو بھی بند کردیا گیا ہےدوسری جانب ٹھیکیدار ایک ہفتے سے غائب ہے انہوں نے وزیراعلیٰ اور علاقہ ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ جتک چوک پر نکاسی آب کے کام کو بہترین طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور بند راستوں کو کھولنے کےلئے اقدامات کیے جائیں۔