کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو نے صارفین کی سہولت کیلئے بلوں کی بروقت کی ادائیگی کیلئےراست اکاؤنٹ کاجدید ڈیجیٹل طریقہ کارمتعارف کیا ہے جسکے تحت صارفین بجلی بل نہایت آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے جمع کروا سکیں گے بل کی ادائیگی کے فوراً بعد تصدیقی پیغام بھی موصول ہو جائے گا کسی قسم کا اضافی چارج یا سروس فیس بھی ادا نہیں کرنی پڑے گی یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہےکیسکوکے تمام صارفین اب اپنے موبائل فون سے اس جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعہ بجلی بلوں کی ادائیگی کو یقینی بناسکتے ہیں۔