• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا اور ریڈیو پاکستان کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نادرا اور ریڈیو پاکستان کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق جیسے اہم واقعات کے بروقت اندراج کا شعور بیدار کرنا ہے اس شراکت داری کے تحت ریڈیو پاکستان اپنے ملک گیر نیٹ ورک اور 14 زبانوں میں نشریات کے ذریعے نادرا کے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کرے گا تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں اس مہم کے لیے ریڈیو پاکستان نادرا کو 10 ہزار منٹ کا ایئر ٹائم فراہم کرے گا جس میں آگاہی پیغامات، نادرا افسران کی براہِ راست گفتگو اور کھلی کچہریاں شامل ہوں گی تاکہ قومی ڈیٹا بیس کو مزید شفاف اور درست بنایا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید