کو ئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بروری روڈ پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سےکیسکوکا لائن مین جاں بحق ہو گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرنے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئےپرتحقیقات کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق بروری سب ڈویژن کا لائن میں محمد ایاز گزشتہ روز بروری روڈ پرکھمبے پر کام کر رہا تھا کہ اسی دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی دوسری جانب ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)انجینئریوسف شاہ خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کیسکوکے جنرل منیجر (آپریشن) اورہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ (HSE) ڈائریکٹوریٹ کو فوری طورپرتحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات، سیفٹی ضوابط کی خلاف ورزی اور ذمہ دار وں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندرتفصیلی رپورٹ پیش کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور ادارے میں سیفٹی قوانین و کوڈ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی سطح پر غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لورلائی، مستونگ اور کوئٹہ میں Fatal Accident جان لیواحادثات رونما ہوئے جو کام کے دوران غفلت کی نشاندہی کرتے ہیں۔لہٰذا سیفٹی کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب زمہ داروں کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔