کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کیسکو حکا م نے مزید پانچ بجلی چوروں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ لورالائی میں 13بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو درخواستیں ارسال کردی گئیں ہیں نادہندگان سے بقایاجات کے 4کروڑ64لاکھ روپےبھی وصول کیے گئے ہیں ہرنائی،لورالائی،خضدار، قلات ،مستونگ اور نوشکی میں 21دیہات کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کرکے نادہندگان کے20 ٹرانسفارمرزاور 6غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتارے گئے ہیں۔