کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے دوران چیکنگ ایک شخص جمعہ خان کو پستول برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا۔ منظور شہید پولیس نے اشتہاری ملزم علی نواز کو، زرغون آباد پولیس نے چوری ڈکیتی میں ملوث گینگ کے تین کارندوں عصمت اللہ ، یاما ، ولی خان ، اختر کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ ہنہ اوڑک پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم عبدالصمد کو گرفتار کرلیا جبکہ نیو سریاب پولیس نے اشتہاری ملزمان امان اللہ اور مہربان کو شہید امیر محمد دستی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد حنیف کو جناح ٹاؤن پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان سید محمد عارف ، فاروق،دلاور کو گرفتار کرلیا۔