کوونٹری ( وقار ملک )کونٹری جامع مسجد نور السلام ایگل اسٹریٹ کے خطیب معلم استاد علامہ محمد ظفر صدیقی نے کہا کہ کوونٹری کی تاریخ میں جس طرح رسول پاکﷺ کے غلاموں نے حضرت علامہ نبیل افضل قادری کی کاوشوں کو کامیاب کرتے ہوئے شاندار میلاد ریلی نکالی ہے وہ قابل قدر اور حوصلہ افزا ہے، ایک جشن کا سماں تھا ہر شخص محبت رسول میں نکلا جس نے اپنی محبت میں برٹش لوگوں کو بھی گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے نفسا نفسی کے دور میں حضرت نبیل افضل قادری کی خدمات اور جدوجہد قابل تحسین و قابل ستائش ہیں۔ علامہ ظفر صدیقی نے کہا کہ دین کی محافل کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔