• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ، راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے 5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

سکھر(بیورورپورٹ )کندھ کوٹ کے کچے میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکہ، بچوں خواتین سمیت9افراد جاں بحق 4 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ گوٹھ بنگی خان سبزوئی میں شاہ علی سبزوئی کے گھر میں پیش آیا ہے ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کھیل رہے تھے کہ ان کو راکٹ لانچر کا گولا ملا جسے وہ گھر لے گئے اور اس سے کھیلنے لگے اس دوران گولا پھٹ گیا،گولا پھٹنے کے نتیجے9افراد جاں بحق 4زخمی ہوگئے۔جن میں دو کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سکھر منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین 5بچوں سمیت 9 افراد شامل ہیں۔ جن میں 25سالہ نیاز احمد 22سالہ ایاز احمد 25سالہ مسمات حنیفاں 23سالہ خدیجہ 8 سالہ شہزادو ، 4سالہ زبیر ، 4سالہ راشد، 3سالہ قربان، 2سالہ رخسانہ شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں 40سالہ شائستہ شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کشمور روحل خان کوسو پوليس کے ساتھ واقعہ کی جگہ پر پہنچے اور تفصیلات معلوم کیں، پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کندھکوٹ کشمور نے راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
اہم خبریں سے مزید