• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے اشتراک سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں تھیٹر ورکشاپ اور تھیٹر پلے’Say No‘ پیش کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 19ویں روز کا آغاز معروف ہدایت کار و اداکار ریحان شیخ کی تھیٹر ورکشاپ سے ہوا اور تھیٹر پلے(سے نو) ”!Say No “ اردو زبان میں پیش کیاگیا۔ تھیٹر ورکشاپ میں ایکٹنگ سے شغف رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ورکشاپ میں ریحان شیخ نے شرکاءکے ساتھ اپنے فنی سفر کے تجربات شیئر کیےاور شرکاء کو اداکاری سے متعلق مختلف ٹپس بتائے، شرکاء نے اداکاری سے متعلق چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ جبکہ تھیٹر پلےسے نو کے رائٹر و ڈائریکٹر شاہ نواز بھٹی تھے جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں زرقا ناز، وجیہہ اشفاق، عمید اکبر، زبیر بلوچ، سرفراز علی، عثمان عامر اور پراتنکا شامل تھے، ڈرامہ میں صوفیانہ تھر کے علاقے میں ہونے والی فرسودہ روایات کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید