• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے فیز 4، 6 اور7 میں برساتی نالوں کی تعمیر کا کام مکمل، ذکی حیدر

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)ڈی ایچ اے فیز 4 ،6اور7 میں برساتی نالوں کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا جبکہ کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقوںمیں پانیکی سپلائی 3ایم جی ڈی سے بڑھ کر 5 ایم جی ڈی ہو گئی جس سے سپلائی کے ناغہ میں کمی ہوئی ہے یہ بات نئے تعینات ہونے والے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سید ذکی حیدر نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے بتائی انہوں نے کہا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ کو دو اہم مسلئے درپیش ہیں پانی کا کوٹہ 9ایم جی ڈی طے ہے لیکن یہ ایک ماہ پہلے تک بمشکل3سے 4ایم جی ڈی ملتا تھا حالانکہ ضرورت 12ایم جی ڈی کی ہے واٹر بورڈ سے مسلسل رابطے کے بعد سپلائی میں بہتری آئی ہے اب یہ 5ایم جی ڈی تک فراہم کیا جا رہا ہےاس سے وہ علاقے جہاں پہلےاٹھارہ بیس دن بعد سپلائی کیا جاتا تھا ناغے میں کمی ہو کر دس بارہ دن میں سپلائی ہو رہا ہے انہوں کے کہا کہ اگر کوٹہ 8ایم جی ڈی کر دیں ہفتے میں ایک بار سپلائی دینے کے قابل ہو جائیں گےسی ای او نے کہا کہ پانی کے مسلئے پر ایم ڈی واٹر بورڈ کا رد عمل بڑا مثبت ہے سی ای او نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اندر پانی کی تقسیم کو خود مانیٹر کرتے ہیں اور سپلائی کے شیڈول کو کو ترجیح دی جاتی ہے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ دوسرا اہم مسلئہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے کچھ علاقوں میں زیادہ بارش کی صورت میں پانی جمع ہو جاتا تھا یہ کام ڈی ایچ اے خود انجام دے رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید