لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی نے سابق حکومتوں کے ائی پی پیپز سے کئے گئے بجلی کے مہنگے ترین معاہدوں سے پیدا ہونے والے توانائی بحران پر وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے گزشتہ روز منصورہ میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور دیگررہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدے سابقہ حکومتوں کی بدنیتی تھی،ان کے فرانزک آڈٹ اور ذمہ داران کے کڑے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 88کمپنیوں،جن میں سے بیشتر کے مالکان پاکستانی ہیں اور تعلق حکمران پارٹیوں سے ہے، کو مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے اور اضافی پیداوار کی مد میں اب تک ساڑھے آٹھ ٹریلین ادا کیے جا چکے ہیں۔