سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تب حاصل کی جب حال ہی میں اُنہوں نے ایک تشہیر کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ میں وہی پوز دے کر تصاویر بنوائیں جو اُنہوں نے بچپن میں اپنی تصاویر بنواتے ہوئے دیے تھے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھارتی کرکٹر کی بچپن کی تصاویر کا ان کے حالیہ فوٹو شوٹ سے موازنہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
کرکٹ کے میدان ہوں یا ذاتی زندگی ویرات کوہلی کے مداح ان کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹر کی تصاویر اور ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا اور ان پر دلچسپ تبصرے ہونا اب ایک معمول ہے۔