• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجنسیوں کیلئے کوئی قانون نہیں، سول حکومتیں بھی ذمہ دار، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق کے سوال فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ، فریقین کی نظرثانی کی درخواستیں واپس لینے اور پیچھے ہٹنے کی وجہ کیا ؟ کا جواب دیتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کیلئے آج تک کوئی قانون نہیں بنایا گیا اس کیلئے سویلین حکومتیں بھی برابر کی ذمہ دار ہیں، چیف جسٹس اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں تو تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والوں کو بلائیں۔عمر چیمہ نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواستیں دائر کی گئیں تو اس وقت جنرل فیض حمید طاقت میں تھے، یہ تاثر تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے سے جنرل فیض حمید کافی متاثر ہوئے ہیں، تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے پر جنرل فیض کے دستخط تھے۔

اہم خبریں سے مزید