کراچی (پی پی آئی)کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ شہر کی ہر بستی اور گلی میں کتوں کی بہتات ہے کوئی روک تھام کرنیوالا نہیں ۔پی پی آئی کے مطابق آوارہ کتوں کی شکایت سے متعلق ہیلپ لائن بھی غیر فعال ہے۔ صوبے کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں ۔ کتوں کی روک تھام کے لیے قوانین بنائے گئے عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت عالیہ کے حکم پر34 سرکاری اسپتالوں میں ویکسین فراہم کرنیکادعویٰ کیا گیا لیکن آج بھی صوبے کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں ہے۔