• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نافرمان اور بدتمیز بیٹے کو والد کا مکان خالی کرنے کا حکم

کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر) عدالت نے نافرمان اور بدتمیز بیٹے کو والد کا مکان خالی کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی جاوید احمد کیریو نے اپیل کنندہ جلال الدین کی اپیل منظور کرتے ہوئے مدعاعلیہ اپیل کنندہ کے بیٹے محمد بلال کو 15روز میں اپنے والد کا مکان خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ مکان خالی کرنے میں ناکامی پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مدعا علیہ محمد بلال سے مکان خالی کرائےاور عدالت میں رپورٹ جمع کرائے۔ اس سے قبل اپیل کنندہ جلال الدین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسطی کے آفس میں درخواست دائر کی تھی جس نے اپیل کنندہ کی اپیل نمٹاتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ چونکہ اس کا دفتر اس دائرہ کار میں نہیں آتا اس لیے وہ عدالت سے رجوع کریں۔ عدالت میں دائر درخواست میں جلال الدین نے موقف اختیار کیا کہ وہ ایف بی ایریا کا رہائشی اور مدعا علیہ محمد بلال کا والد ہےاور گھر کا مالک ہے۔
اہم خبریں سے مزید