• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان برج کو پرانی جگہ پردوبارہ تعمیر کیا جائے، اوور سیز کمیونٹی رہنما

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں اوور سیز کمیونٹی رہنما سابق میئر ریاض بٹ، شبیر ملک، غلام محی الدین، پروفیسر امتیاز چوہدری، عثمان علی خان، حاجی عبد الحلیم، مطلوب حسین مغل، سابق کونسلر عمران حمید ملک، امجد امین بوبی چیئرمین کمیونٹی فورم، عوامی مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد منیر، ظفر راٹھور، راجہ محمود، چوہدری خادم حسین، طاہر طفیل، زاہد طفیل، ظہیر الدین، زوالکفل نوابی و دیگر نے ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں رحمان برج سے ڈرائیور سمیت ٹرک کے ڈوبنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، یہ ٹرک آٹے سے بھرا ہوا تھا۔ رہنمائوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ رحمان برج کو پرانی جگہ پر دوبارہ تعمیر کرائیں تاکہ قیمتی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔ رہنمائوں نے کہا موجودہ جگہ تعمیر کیا جانے والا پل انتہائی خطرناک جگہ ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کسی بھی وقت ڈیم برد ہو سکتا ہے جس سے ضلع کوٹلی کی لاکھوں عوام متاثر ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید