• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ماہ کی مسلسل گروتھ کے بعد اگست میں کار پروڈکشن 10 فیصد گرگئی

لندن (پی اے) نئے اعداد و شمار میں پتہ چلا ہے کہ چھ ماہ کی مسلسل گروتھ کے بعد اگست میں کار پروڈکشن میں تقریباً 10فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز (ایس ایم ایم ٹی) کا کہنا ہے کہ کل 45,052ماڈلز فیکٹری لائنز سے رول ہوئے ہیں۔ سمر شٹ ڈائون کی وجہ سے اگست میں عام طور پر سب سے کم تعداد میں کاریں بنتی ہیں لیکن گزشتہ ماہ طے شدہ دیکھ بھال اور اپ گریڈنگ کیلئے کچھ پلانٹس میں توسیع کی وجہ سے کار پروڈکشن متاثر ہوئی تھی کیونکہ کار میکرز اب نئی جنریشن کی الیکٹرک وہیکلز بنانے کی تیاریاں کر رہےہیں۔ ایس ایم ایم ٹی کے مطابق لوکل  مارکیٹ کیلئے کار پروڈکشن میں ایک چوتھائی کمی واقع ہوئی جبکہ ایکسپورٹ پروڈکشن میں 5.5فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ بڑی حد تک امریکہ، چین اور جاپان کو شپمنٹس میں کمی آئی ہے۔ یورپی یونین برطانیہ کی سب سے بڑی گلوبل مارکیٹ بنی ہوئی ہے اور 10میں سے تقریباً 6ایکسپورٹس اس بلاک میں جا رہی ہیں۔ آج تک کے سال میں مجموعی پیداوار 11.8فیصد اضافے کے ساتھ 571,671 یونٹس ہو گئی ہے۔ اگست میں الیکٹریفائیڈ وہیکلز کے مشترکہ حجم میں 2.8فیصد اضافہ ہوا، جو تیار کردہ تمام کاروں میں سے پانچ میں سے تقریباً دو کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ 16,511یونٹس کے مساوی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق جنوری کے بعد سے کار میکرز نے 216922 ایسی گاڑیاں بنائی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 84310زیادہ ہیں۔ جس کے بارے میں سوسائٹی آف موٹرنگ مینو فیکچررز اینڈ ٹریڈرز (ایس ایم ایم ٹی) کا کہنا ہے کہ یہ برطانیہ کے زیرو ایمیشن پروڈکشن میں قائد ہونے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ ایس ایم ایم ٹی کے چیف ایگزیکٹو مائیک ہیوز کا کہنا ہے کہ مسلسل چھ ماہ کی کار پرروڈکشن گروتھ کے بعد برطانیہ کی کار پروڈکشن میں کمی آئی ہے، جو ہمیشہ سب سے چھوٹا اور سب سے زیادہ متغیر حجم والا مہینہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال کوئی تشویش کا باعث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کار مینوفیکچررز گرمیوں کی تعطیلات کے سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے پلانٹس کو اپ گریڈ کرتے ہیں اور وہ خود کو الیکٹریفائیڈ وہیکلز کی اگلی جنریشن فراہم کرنے کیلئے تیار کر رہے ہیں، جو ان زیرو ایمیشن کے جاری عزم کا حصہ ہے، جس میں ان ماڈلز کی ریکارڈ تعداد پہلے ہی تیار کی جا چکی ہے۔
یورپ سے سے مزید