• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سائنسدان نے بھارت کی چاند پر لینڈنگ کو مشکوک قرار دے دیا

کراچی(نیوزڈیسک)بیجنگ: ایک ممتاز چینی سائنس دان نے چاند پر بھارت کی لینڈنگ سائٹ کے مقام پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سائٹ قطب جنوبی کے علاقے میں یا اس کے قریب کہیں واقع ہی نہیں ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ کے سابق ​​ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چاند کے جنوبی قطب پر بھارت کی چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔اویانگ زیویانگ، جنہیں چین کے قمری ریسرچ پروگرام کا بانی مانا جاتا ہے، نے چینی اشاعت سائنس ٹائمز کو بتایا کہ چاند پر 69 ڈگری جنوبی عرض البلد پر چندریان 3 کی لینڈنگ کا مقام قطب سے بہت دور ہے جو کہ 88.5 اور 90 ڈگری کے درمیان ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید