• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف ہاؤس کراچی کا کرایہ، صدرعارف علوی سمیت دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان عارف علوی سمیت دیگر کو انصاف ہاؤس کراچی کے کرائے کے تنازع سے متعلق کیس میں دوبارہ نوٹس جاری کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں قائم عدالت میں انصاف ہاؤس کراچی کے کرائے کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث نا ہوسکی البتہ عدالت نے صدر پاکستان عارف علوی، عمران اسماعیل و دیگر کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔تحریک انصاف کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔تحریک انصاف کے وکلا نے موقف ا ختیار کیاکہ ہمیں تاحال کوئی نوٹس موصول ہوا ہے اور نا ہی پارٹی کی طرف سے کوئی ہدایات ملی ہیں، مدعا علیہان میں سے عارف علوی صدر پاکستان ہیں، نعیم الحق انتقال کرچکے ہیں، عمران اسماعیل پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔ عدالت نے دس اکتوبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔نجی کمپنی کے نمائندے انس کی جانب سے دعوی دائر کیا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے گذشتہ 12 برسوں سے کرایہ ادا نہیں کیا ہے۔