• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، تشدد زدہ خاتون کی لاش کی شناخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی کچرا کنڈی کے قریب سے یکم جنوری کو چادر میں لپٹی ہوئی ملنے والی تشدد زدہ خاتون کی لاش کی شناخت 36 سالہ آسیہ زوجہ جوار کے نام سے کرلی گئی، مقتولہ سہراب گوٹھ رہائشی تھی ،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی علاقہ تھانہ کی حدود نیو کراچی 7 نمبر کچر کنڈی کے قریب یکم جنوری کو چادر میں لپٹی ہوئی خاتون کی لاش ملی تھی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا ،پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کی شناخت نہ ہونے پر اسے سرد خانہ منتقل کردیا تھا،7 جنوری بدھ کومقتولہ کے خاوند جوار نے اپنی اہلیہ کو شناخت کرنے کے بعد چھیپا سرد خانہ سے اس کی لاش کو وصول کیا،پولیس کے مطابق مقتولہ یکم جنوری کو گھر سے نازک نامی شخص کے ہمراہ گئی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی ، شوہر نے سہراب گوٹھ تھانے میں 6 جنوری کو اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا ،،مقتولہ آسیہ بی بی کے شوہر جوار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ لاسی گوٹھ احمد جمال پاڑہ کا رہائشی ہے اور اس کی بیوی یکم جنوری کو گھر سے گئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھی ۔

ملک بھر سے سے مزید