• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بورڈ آف ریونیو میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)وفاقی بورڈ آف ریونیو میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری،ایف بی آر افسران کے عہدوں میں تبدیلیاں، ایف بی آر افسران کے عہدوں میں تبدیلیاں، چا رج چھوڑ کر نئی زمہ داریاں بھی سنبھال لیں ۔ وفاقی حکومت، ریونیو ڈویژن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے افسران کے عہدوں میں اہم تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق مس ماہک منصور (آئی آر ایس-18) نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو، لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کا چارج چھوڑ کر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن، پشاور کا چارج سنبھال لیا ، جبکہ محمد انیق الزماں خان (آئی آر ایس-18) نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ کا عہدہ چھوڑ کر ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید