• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شمعون نوشاد کی تحقیق، فطرت اور انسانی صحت کا تعلق پر عالمی سطح پر پذیرائی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایڈوانس ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (AEIRC) کے معروف ماہرِ نفسیاتی فزیالوجی ڈاکٹر شمعون نوشاد کو فطرت اور انسانی صحت کے تعلق پر اپنی انقلابی تحقیق کے باعث بین الاقوامی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ڈاکٹر شمعون نوشاد کی تحقیق یہ واضح کرتی ہے کہ قدرتی ماحول کس طرح انسانی ذہن، جذبات اور جسمانی نظام کو متوازن رکھتا ہے۔ وہ جدید حیاتیاتی تکنیکوں جیسے ہارٹ ریٹ ویری ایبلیٹی بایو فیڈ بیک اور ای ای جی ایموشن میپنگ کے ذریعے اس تعلق کو سائنسی بنیادوں پر ثابت کر رہے ہیں۔انکی تحقیقی اشاعتیں بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے جرائد میں شائع ہو چکی ہیں اور انہیں متعدد ممتاز سائنسی فورمز پر اپنے نتائج پیش کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نوشاد کا کام نہ صرف ذہنی صحت اور بہبود کے نئے راستے کھول رہا ہے بلکہ پائیداری، ماحولیاتی توازن اور سائنسی ترقی کے عالمی مباحث میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید