• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے اہلکار امیگریشن پر تعینات ہوں گے، ڈائریکٹر

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بہت جلد سندھ پولیس کے اہلکار ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آجائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ انہوں نے درخواست کی ہے کہ وزارت داخلہ کے زیر کمان محکموں سے ڈیپوٹیشن پر اہلکار لیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بہت جلد سندھ پولیس سے 100 کے قریب اہلکار ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں آجائیں گے اور ان کی تعیناتی امیگریشن کر دی جائے گی جس سے وہاں کے ’’مسائل‘‘ کم ہو جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید