کراچی (پ ر) ترجمان کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے شائع خبر جس میں پرنسپلز کی مبینہ عدم تعیناتی، ایسوسی ایٹ پروفیسرز (BS-19) کی بطور پروفیسر (BS-20) ترقی میں تاخیر اور چیف ڈی پی ای (Chief DPE) کی تعیناتی کا ذکر کیا گیا ہے اسکو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن نے صوبے بھر کے کالجوں میں ریگولر پرنسپلز کی تعیناتی اور ترقی پانے والے چیف ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن (Chief DPE) کی پوسٹنگ کے معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ بروقت آگے بڑھایا ہے۔ مجاز اتھارٹی (Competent Authority) سے منظوری حاصل ہوتے ہی ان تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر دیا جائیگا۔ محکمہ کالج ایجوکیشن اپنے ملازمین کی ترقیوں اور تعیناتیوں کی تجاویز کو شفاف اور قانونی طریقے سے مکمل کرنے میں مستقل طور پر ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔