• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے خلاف اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، PTI

اسلام آباد ( ممتاز علوی)پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا ہے “ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں، آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تعاون کے خواہاں ہیں، مگر پریس کانفرنسوں میں سیاسی اختلافات کو موضوع بنانا ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دے گا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ میں ایک صوبے اور ایک سیاسی جماعت کی قیادت کی تصاویر اور تقاریر دکھا کر عملی طور پر سیاسی گفتگو کی گئی، جو ملک کے اہم ترین قومی دفاعی ادارے کے شایانِ شان نہیں۔ پارٹی نے اپنے باضابطہ ردِعمل میں کہاہمارے قائد عمران خان پر باربار تنقید کی جاتی ہے جبکہ انہیں ملاقاتوں کی اجازت تک نہیں اور نہ ہی انہیں ان الزامات کا جواب دینے کا موقع دیا جاتا ہے۔ کسی ایسے سیاسی رہنما پر جو ناانصافی کے ساتھ قید ہے، عوامی سطح پر تنقید کرنا مناسب نہیں،پارٹی نے دعویٰ کیا کہ سب سے پہلے حقائق کی درستگی ضروری ہے؛ پریس کانفرنس میں یہ تاثر دیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) باجوہ کو “قوم کا باپ” کہا تھا، جو حقائق کے خلاف ہے اور پارٹی اس تاثر کو مسترد کرتی ہے کیونکہ یہ حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید