کوئٹہ(پ ر)پی ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ اور اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بیان میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بجلی بلوں کے نام پر عوام کی تذلیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا حکام اور آئی جی پولیس عوام کے ساتھ رویئے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے ۔ گیس بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے۔عوام کی کسی کو فکر نہیں اور وہ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ریلیف کیلئے اقدامات اور اشیاء خوردونوش سمیت پٹرولیم اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔