• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ سالہ قومی بجلی منصوبہ 2027-23 کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) نگراں حکومت نے پانچ سالہ قومی بجلی منصوبہ 2023-27 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں متنوع، لچک اور رسائی، خود کفالت، مالی قدر کی اہلیت اور پائیداری کے پانچ مقاصد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ 2030 تک تمام لوگوں تک 100 فیصد توانائی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ منصوبے کے تحت، بجلی کی منڈی کو آزاد کرنے کے لیے، مسابقتی سپلائرز کے ذریعے کھلی رسائی کا انتخاب کرنے والے تمام صارفین سے کھلی رسائی چارج وصول کیا جائے گا۔ ایک موثر اور مضبوط ٹیرف ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت حکومت فارورڈ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میکانزم کو نافذ کرے گی۔ نیپرا ڈسکوز کو مالیاتی چارجز کی وصولی کی اجازت دے گا جو صارفین کی جانب سے جنریشن انوائسنگ اور اس کی ادائیگی کے درمیان منظم وقت کے وقفے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ مستقبل کے تمام جنریشن اور ٹرانسمیشن پراجیکٹس کے لیے پیشگی ٹیرف نظام کو بند کر دیا جائے گا اور فکسڈ چارجز سوائے محفوظ زمرے کے صارفین کے تمام صارفین کے طبقوں کے ٹیرف میں شامل کیے جائیں گے۔ لاگت کی خدمت کے اصول کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے رہائشی صارفین کے لیے ٹیرف بتدریج ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ رہائشی صارفین کے محفوظ زمروں کو سبسڈی براہ راست تقسیم کی جائے گی۔ رہائشی صارفین (لاگت کی وصولی سے کم) کو صنعتی اور تجارتی صارفین اور دیگر رہائشی صارفین (لاگت کی وصولی سے اوپر) کے ذریعے کراس سبسڈی دی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید