• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک روز قبل ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 60 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مستونگ خودکش دھماکے کاایک اورزخمی دم توڑگیا جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق سی ایم ایچ میں 18اورسول ہسپتال میں 3زخمی زیرعلاج ہیں ،جن میں سی ایم ایچ میں 3 اورسول میں زیر علاج ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے ۔ سول ہسپتال کوٹہ اور اوربی ایم سی میں مستونگ بم دھماکے کے شہید افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔ جلوس پر خود کش دھماکے کے بعد حکومت بلوچستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے، بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلی ہاوس، گورنر ہاوس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید