• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ڈاکو کار اور موٹر سائیکل سوار شہریوں کے ہاتھوں مارے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لوٹ مار کرنیوالے 3ڈاکو کار اور موٹرسائیکل سوار شہریوں کے ہاتھوں مارے گئے، جبکہ3زخمی ہوگئے،ایک ڈکیت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،تفصیلات کے مطابق نیوٹاون تھانے کی حدودجیل چورنگی پل کے نیچے لوٹ مار کرنے والے 3ڈاکو وںپر کار سوار شہری نے فائرنگ کردی اور فرارہوگیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچی تو 2افراد کی لاشیں پڑیں تھیں جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ملا، پولیس نے لاشیں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو تھے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار کیے جانے والے کا نام علی عرف لمبو معلوم ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکووںکے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ ایک ہلاک ملزم کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہےجبکہ اسکے ساتھی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ ادھرگلبرگ تھانے کی حدود عائشہ منزل نجی بنک کے قریب اتوارکی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22سے24سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ،اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ،پویس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والا شخص ڈاکوتھا ، پولیس نے جائے وقوع سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ہلاک ہونے والے ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ایک موٹرسائیکل سوار شہری سے لوٹ مار کی اور فرار ہونے لگا تو شہری نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ،جبکہ اسکا ساتھی اسلحے سمیت فرار ہوگیا، شہری نے بھی ہلاک ملزم سے چھیناہوا اپنا موبائل فون لیا اور وہ بھی موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو سردخانے منتقل کردیا ،ایس ایچ او کے مطابق پولیس شہری کو تلاش کررہی ہے تاکہ مقدمہ درج کیا جاسکے، تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ جبکہ گبول ٹاؤن تھانے کی حدودبفرزون سیکٹر 15-B کے قریب 3 موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے لوٹ مار کی کوشش کی،پولیس کے مطابق دوران مزاحمت نامعلوم افراد نے اپنے پستول سے ڈاکووں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو گولی لگنے سے زخمی ہو گئے،اطلاع پاکر پولیس موقع پرپہنچی تو فائرنگ کرنے والانامعلوم شہری موقع سے جاچکا تھا،عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ تینوں ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے،اور شہری نے اپنے پستول پر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں ملزمان زخمی ہوئے،تاہم پولیس نے ملزموں کو گرفتارکرکے علاج کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق زخمی ملزموں کی شناخت امیر حسین ولد مشرف ، عبدالرحمن ولد عبدالبشیراوراسماعیل ولد فاروق کے نام سے ہوئی ہے ،جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید