• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سفری دستاویزات، بیرون ملک جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافروں میں محمد عمران، میاں توصیف، سلطان افضل اور عبدالرحمان شامل ہیں۔حکام کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر CZ8070 کے ذریعے ورک ویزے پر نیوزی لینڈ جا رہے تھے۔مسافروں کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید