• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت، سکھر، گوادر، کوئٹہ، تربت سوشو اکنامک روٹس یا نہیں؟

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) گلگت،سکھر گوادر، کوئٹہ؛تربت سوشو اکنامک روٹس یا نہیں؟ قومی ایئر لائن کے سوشو اکنامک روٹس کہ فیصلہ اپریل 2026 میں ہو گا ، منیجمنٹ لینے والا گروپ فیصلے کا مجاز ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق قو می ایئر لائن کے سوشو اکنامک روٹس کا فیصلہ اپریل 2026 میں ہو گا یہ فیصلہ عارف حبیب کنسورشیم کو نوے سے ایک سو ایام میں معاہدے کے مطابق ادائیگی کئے جانے کے بعد کیا جائے گا تاہم قومی ایئر لائن نے گلگت، گوادر، کوئٹہ، سکھر تربت روٹس کو سوشو اکنامک روٹس قرار دیا ، ان روٹس پر قومی فضائی کمپنی ترقی پذیر علاقے کے مسافروں کو رعایتی نرخ پر آنے جانے کے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرتی چلی آرہی ہے جب کہ گلگت بلتستان کے تیسرے ائیرپورٹ اسکردو آنے جانے والوں کونارمل ریٹ پر ٹکٹ دے رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید