• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 814 ویں عرس مبارک کا آغاز

اسلام آباد (فاروق اقدس )اجمیر شریف میں عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے 814ویں عرس مبارک کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پوری کابینہ کی جانب سے درگاہ شریف پر چادر چڑھائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اجمیر شریف میں عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 814 ویں عرس مبارک کا آغاز ہو چکا ہے اور زائرین کی بڑی تعداد ملک کے مختلف حصوں سے درگاہ شریف کا رخ کر رہی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق اجمیر شہر میں اس وقت 30 ہزار سے زائد زائرین قیام پذیر ہیں اور زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے 814 ویں عرس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے درگاہ شریف پر امن کی چادر بھیجی گئی اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے چادر اجمیر شریف پہنچائی اورجہاں حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر چادر چڑھائی اور قوم کے نام وزیراعظم کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
اہم خبریں سے مزید