• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کی تلاش، یورپی خلائی ادارے کا بڑا مشن

پیرس( نیوز ڈیسک)یورپی خلائی ادارہ زحل کے چاند اینسیلاڈس پر ممکنہ خلائی حیات کی تلاش کے لیے ایک تاریخی مشن کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ مشن 2042یا 2043میں روانہ کیا جائے گا، جس کا مقصد برف سے ڈھکے اس چاند کی سطح اور اس کے نیچے موجود نمکین سمندر کا مطالعہ کرنا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق اینسیلاڈس کی سطح کے نیچے گرم پانی کا سمندر موجود ہے، جہاں آتش فشانی دراڑوں سے پانی اور برف کے فوارے خلا میں خارج ہوتے ہیں۔ انہی فواروں میں ایسے نامیاتی مادّے پائے گئے ہیں جو زندگی کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید