کراچی( اسٹاف رپورٹر )دسمبر 2025کے دوران غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے میں ملوث 257 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے مطابق رواں ماہ کے دوران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 257 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔گرفتار ملزمان میں 34 غیر ملکی بھی شامل ہیں جن میں 30 کا تعلق افغانستان، 2 کا بنگلہ دیش جبکہ 2 کا تعلق ایران سے ہے۔گرفتار ملزمان میں 142 کا تعلق پنجاب، 12 کا تعلق سندھ اور 63 کا تعلق کے پی کے سے ہے۔