• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں تقریباً نصف مسلمان خواتین پبلک ٹرانسپورٹ پر غیر محفوظ محسوس

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں تقریباً نصف مسلمان خواتین پبلک ٹرانسپورٹ پر غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں، مجموعی خواتین میں یہ شرح صرف 8 فیصد ہے، جسمانی حملے، زبانی بدسلوکی، حجاب کھینچنے جیسے واقعات عام ہیں، 93.8 فیصد مسلمان سفر کے دوران زیادہ محتاط رہتے ہیں، صرف 12.5فیصد واقعات رپورٹ کیے جاتے ہیں۔ 83.1فیصد کا خیال ہے اسلاموفوبیا دیگر نفرت انگیز جرائم کی طرح سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ مسلم سینسس کے ایک تازہ سروے کے مطابق برطانیہ میں 45فیصد مسلمان خواتین پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں، جبکہ مجموعی خواتین میں یہ شرح محض 8 فیصد ہے۔
اہم خبریں سے مزید