• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکمل چکنائی والا پنیر اور کریم: ڈیمینشیا کے خطرے میں کمی کا ممکنہ فائدہ

کراچی (نیوز ڈیسک)مکمل چکنائی والا پنیر اور کریم سے ڈیمینشیا کا خطرہ کم، لیکن طرز زندگی اہم، روزانہ 50گرام پنیر اور 20گرام کریم کے استعمال سے ڈیمینشیا کا خطرہ 24فیصدتک کم ہوا ۔ یہ فوائد عموماً صحت مند طرز زندگی، مناسب تعلیم، کم موٹاپا اور کم بیماری کے ساتھ جڑے ہیں۔ محققین نے برطانوی میڈیا میں شائع سویڈن کے ایک بڑے مطالعے میں یہ پایا کہ درمیانی عمر اور بڑی عمر کے افراد جنہوں نے زیادہ مقدار میں مکمل چکنائی والا پنیر اور کریم استعمال کی، ان میں ڈیمینشیا کا خطرہ کم ہوا، خاص طور پر ان لوگوں میں جن کے پاس الزائمر کے جینیاتی عوامل نہیں تھے، روزانہ 50گرام سے زیادہ پنیر کھانے سے خطرہ 13 سے17 فیصد اور 20گرام سے زیادہ کریم کے استعمال سے مجموعی طور پر 16سے24فیصد تک کم ہوا۔
اہم خبریں سے مزید