کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے بلوچستان نے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے نے چمن اور تافتان میں کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عزیز اللہ، حضرت ولی، زین اللہ، مولا داد، عبدالروف، محمد اشرف، عبید اللہ اور عبادالہادی شامل ہیں۔ملزمان سے 99 لاکھ 9ہزار پاکستانی روپے اور 2184ملین ایرانی ریال روپے برآمد کیے گئے۔ملزمان کو تافتان اور چمن سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔