• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اور آکسفورڈ کا اشتراک بھٹو اسٹیم اسکالرشپ کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے اشتراک سے بھٹو اسٹیم اسکالرشپ 27-2026کا اعلان کردیا گیا ہے بھٹو اسٹیم اسکالرشپ کے تحت ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے وظائف فراہم کیے جائینگے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سندھ کے طلباء کے لیے اس اقدام کو بلاول بھٹو زرداری کا تحفہ قرار دیا ہے۔ اسکالرشپ کا مقصد ایسے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو سائنس کے موضوعات پر اعلیٰ تعلیم کے خواں ہیں۔ بھٹو اسٹیم اسکالرشپ لیڈی مارگریٹ ہال، یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں تعلیم کے لیے دی جائے گی۔سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ (STEM) مضامین کے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید