• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری سے ملاقات کے عنوان سے سیشن کا انعقاد، یاسر حسین نے دلچسپ سوالات کرکے محفل کو زعفران زار بنائے رکھا

کراچی(اخترعلی اختر)بشریٰ انصاری سے ملاقات کے عنوان سے سیشن کا انعقاد،یاسر حسین نے دلچسپ سوالات کرکے محفل کو زعفران زار بنائے رکھا۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری اٹھارہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ ملاقات کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا، سیشن کی نظامت کے فرائض معروف اداکار یاسر حسین نے ادا کیے۔اس موقع پر بشری انصاری کی مداحوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ معروف اداکار یاسر حسین نے گفتگو کا اغاز کرتے ہوئے بشری انصاری سے اسکرپٹ رائٹنگ کے حوالے سے بات کی، جس کے جواب میں بشری انصاری کا یہ کہنا تھا کہ اج کل عامیانہ کا بہت کامیاب ہو رہا ہے لوگ گہری بات سننا اور کہنا پسند نہیں کرتے۔۔ایسے لیے ہوئے ہیں لیکن ہدایت کاری کی طرف بشری انصاری کیوں نہیں ائی۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہدایت کار کو بہت سخت ہونا پڑتا ہے اور میں اس قابل نہیں، سمجھتی خود کو کہ میں کسی کو ڈانٹ نہیں سکتی تو بس اسی لیے میں ہدایت کار بننا میں نے کبھی بھی پسند نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہدایت کاری سے زیادہ مجھے اداکاری اور لکھنے میں مزہ اتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید