ڈھاکہ(این این آئی)بنگلادیش کی عبوری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ کے آئندہ سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری، شفیق الاسلام نے ڈھاکا میں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے، عوامی لیگ کی سیاسی سرگرمیاں اس وقت ملک میں ممنوع ہیں اور الیکشن کمیشن نے پارٹی کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی ہے۔ شیخ حسینہ واجداور عوامی لیگ کے رہنما بین الاقوامی جرائم ٹربیونل میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔